ہمارے لئے سب سے اہم یہ ہے ریاست ہے تو سیاست ہے، ریاست ہے تو جمہوریت ہے اور ریاست ہے تو میں اور آپ ہیں
اسلام آباد(آئی این پی ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے اپنی پریس کانفرنس میں کے پی حکومت کے خلاف چارج شیٹ پڑھ کر سنائی اور واضح پیغام دیا ہے کہ اب ایسا نہیں چلے گا۔سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ آپ دہشتگردی کی سہولت کاری میں ملوث ہوکر سیاست کے پیچھے نہیں چھپ سکتے، ڈی جی آئی ایس پی آر نے یہ واضح الفاظ بتا دیا ہے۔خواجہ آصف نے کہا ہم دہشت گردی سے لڑ رہے ہیں، آپ آگے کیوں نہیں آتے؟ آپ کیا بزدل ہیں یا دہشت گردوں سے ملے ہوئے ہیں؟ وزیر دفاع نے کہا ہمارے لئے سب سے اہم یہ ہے ریاست ہے تو سیاست ہے، ریاست ہے تو جمہوریت ہے اور ریاست ہے تو میں اور آپ ہیں۔