خواجہ محمد آصف سعودی حکومت کی دعوت پر ورلڈ ڈیفنس شو میں شرکت کے لیے ریاض چلے گئے

اسلام آباد(آن لائن) وزیرِ دفاع پاکستان خواجہ محمد آصف سعودی حکومت کی جانب سے دی گئی باضابطہ دعوت پر ورلڈ ڈیفنس شو میں شرکت کے لیے ریاض روانہ ہو گئے ہیں۔ اپنے دورے کے دوران وزیرِ دفاع شو کی مختلف سرگرمیوں میں شرکت کریں گے جبکہ سعودی عرب کے اعلیٰ حکام سے دوطرفہ دفاعی تعاون، خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر اہم ملاقاتیں بھی متوقع ہیں