ڈینگی وائرس کے 6 نئے کیسز رپورٹ، شہر میں خدشات برقرار

ڈینگی وائرس کے 6 نئے کیسز رپورٹ، شہر میں خدشات برقرار

لاہور میں ڈینگی بخار کے کیسز میں اضافہ جاری ہے۔

 محکمہ صحت کے مطابق علامہ اقبال زون سے 5 اور واہگہ ون سے ایک نیا کیس رپورٹ ہوا۔ اس سال اب تک شہر میں ڈینگی کے 64 تصدیق شدہ مریض سامنے آ چکے ہیں۔ بارشوں کے بعد مچھروں کی افزائش میں اضافہ ہوا ہے، جس کے سبب شہریوں کو ڈینگی کے خطرے سے آگاہ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔