راولپنڈی میں ڈینگی وائرس کے 5 نئے کیسز، متاثرہ افراد کی تعداد 59 تک پہنچ گئی

راولپنڈی میں ڈینگی وائرس کے 5 نئے کیسز، متاثرہ افراد کی تعداد 59 تک پہنچ گئی

راولپنڈی میں ڈینگی وائرس کے مزید 5 کیسز رپورٹ ہونے کے بعد شہر میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 59 ہو گئی ہے۔

 ڈینگی متاثرین میں سے 28 افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ محکمہ صحت نے 11,44,746 مقامات کی چھان بین کی اور 93,453 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد کیا۔ڈینگی سے بچاؤ کے لیے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر 2,895 مقدمات درج کیے گئے اور 1,222 مقامات کو سیل کیا گیا۔ حکام نے 2,996 ٹکٹ جاری کیے اور 62,52,000 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔