لاہور میں ڈینگی وائرس کے کیسز میں اضافہ جاری ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں شہر کے مختلف علاقوں سے 10 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔علامہ اقبال، شالامار اور سمن آباد زون میں ہر زون سے 2، 2 نئے مریض رپورٹ ہوئے۔راوی، نشتر، داتا گنج بخش اور گلبرگ زون میں ہر زون سے ایک ایک کیس سامنے آیا۔رواں سال لاہور میں ڈینگی کے کل کیسز کی تعداد 392 تک پہنچ گئی ہے۔محکمہ صحت نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے، پانی جمع نہ کرنے اور مچھر سے بچاؤ کے اقدامات پر عمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔