عمران خان کبھی معافی نہیں مانگیں گے، کیس بنانے والے بالآخر خود معافی مانگیں گے:نورین خان

عمران خان کبھی معافی نہیں مانگیں گے، کیس بنانے والے بالآخر خود معافی مانگیں گے:نورین خان

ویب ڈیسک: نورین خان کا کہنا ہے کہ عمران خان کبھی معافی نہیں مانگیں گے، کیسز بنانے والے چند دن میں خود معافی مانگیں گے

تفصیلات کے مطابق عمران خان کی بہن نورین خان نے کہا کہ سہیل وڑائچ کے فیلڈ مارشل انٹرویو میں یہ کہا گیا کہ عمران خان معافی مانگ لیں، جس پر انہوں نے واضح کیا کہ عمران خان کبھی معافی نہیں مانگیں گے۔ نورین خان نے مزید کہا کہ یہ سب چند دن کی بات ہے، اور وہ تمام افراد جو عمران خان پر کیسز بنا رہے ہیں، بالآخر خود معافی مانگیں گے، چاہے وہ پولیس یا دیگر ادارے ہوں۔