لاہور(کرائم رپورٹر) ایس پی کینٹ کیپٹن(ر) قاضی علی رضا کی جانب سے دفتر میں روزانہ کھلی کچہری کا سلسلہ جاری ہے، جس میں شہریوں، اہلکاروں اور افسران کے مسائل سن کر موقع پر ہی حل کے احکامات جاری کیے جاتے ہیں۔ ایس پی کینٹ کا کہنا ہے کہ شہریوں کے مسائل کے لیے میرے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔ کھلی کچہری کا مقصد سفارشی کلچر کا خاتمہ اور عوام و پولیس کے درمیان فاصلے کم کرنا ہے۔ عوام کے جان و مال کا تحفظ اور انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔