ایس پی اثر علی کی کھلی کچہری، عوامی مسائل حل کرنے کا حکم

 لاہور(کرائم رپورٹر) ایس پی سول لائنز چوہدری اثر علی کی روزانہ کی بنیاد پر اپنے آفس میں کھلی کچہری کا سلسلہ جاری ہے۔ ایس پی چوہدری اثر علی نے عوام الناس کے مسائل سنے اور موقع پر حل کے احکامات جاری کیے۔ ایس پی سول لائنز چوہدری اثر علی کے مطابق کھلی کچہری میں عوام الناس کے درپیش مسائل سنے جا رہے ہیں، شہریوں کے مسائل کے لیے میرے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔ کھلی کچہری کا مقصد سفارشی کلچر کا خاتمہ اور عوام الناس کے مابین فاصلے کم کرنا ہے۔ عوام الناس کے درپیش مسائل کے حل اور جان و مال کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے۔ انصاف کی فراہمی اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ شہریوں کی حفاظت کے لیے ہر وقت موجود ہیں۔