ایس پی کینٹ قاضی علی رضا کی کھلی کچہری جاری

 لاہور (کرائم رپورٹر) ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کا روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا سلسلہ جاری ہے۔ ایس پی کینٹ نے کھلی کچہری میں عوام الناس کے مسائل سنے اور موقع پر ہی متعلقہ افسران کو حل کے احکامات جاری کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ کھلی کچہری میں شہریوں کے ساتھ ساتھ اہلکاروں اور افسران کے مسائل بھی سنے جا رہے ہیں۔ ایس پی کینٹ نے واضح کیا کہ شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے میرے دفتر کے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کھلی کچہری کے انعقاد کا مقصد سفارشی کلچر کا خاتمہ اور عوام و پولیس کے درمیان فاصلے کم کرنا ہے۔ ایس پی کینٹ قاضی علی رضا نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ذمہ داری ہے، انصاف کی فراہمی اور قانون کی بالادستی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس اہلکار ہر وقت عوام کی خدمت کے لیے موجود ہیں اور شہری بلاخوف پولیس سے رجوع کرسکتے ہیں۔