کچے میں فیصلہ کن آپریشن کی تیاری

 ایک ارب 20 کروڑ سے جدید بکتر بند گاڑیاں ، 19 سنائپر گنز خریدی جائیں گی،چند ہفتوں میں جدید ہتھیار پولیس کو مل جائیں گے
 لاہور ( کرائم رپورٹر )کچے میں فیصلہ کن آپریشن کی تیاری کی جا رہی ہے ،کچے کے ڈاکوئوں کا مقابلہ کرنے کیلئے پنجاب پولیس نے جدید ہتھیاروں پر انحصار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پنجاب پولیس جدید بکتر بند گاڑیاں سمیت دیگر جدید اسلحہ خریدے گی، جدید اسلحہ ایک ارب 20 کروڑ روپے میں خریدا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق کچے کے ڈاکوئوں سے نمٹنے کیلئے پنجاب پولیس جدید ہتھیار خریدے گی، ایک ارب 20 کروڑ سے جدید ہتھیار خریدے جائیں گے۔ 4 جدید بکتر بند گاڑیاں اور ایک اے پی سی کیریئر خریدا جائے گا۔ اے پی سی کیریئر جدید بکتر بند گاڑیوں کو کچے کے علاقے میں پہنچانے کیلئے خریدا جائے گا جبکہ 19 سنائپر گنز بھی خریداری کے سامان میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 6 جدید 12.7 گنز جو ڈاکوئوں کی کمین گاہوں کو ڈائریکٹ نشانہ بنا سکیں گی جبکہ 38 نائٹ وڑن گوگلز اندھیرے میں ڈاکوئوں کو دیکھنے میں مدد دیں گی۔ تمام جدید ہتھیار ایک ارب 20 کروڑ روپے میں خریدے جائیں گے۔ آئی جی پنجاب کی لوجسٹک برانچ نے خریداری کا عمل شروع کر دیا، جلد ٹینڈر جاری کئے جائیں گے۔ آئندہ چند ہفتوں میں یہ جدید ہتھیار رحیم یار خان پولیس اور ڈی جی خان پولیس کو مل جائیں گے۔ واضح رہے کچے کے ڈاکوئوں کے پاس بی ایل اے کے دیئے ہوئے جدید ہتھیار موجود ہیں جس سے وہ پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنا رہے ہیں ،آر پی او بہاولپور رائے بابر سعید اور آر پی او ڈی جی خان سجاد منج نے آئی جی پنجاب سے جدید اسلحہ مانگا تھا تاکہ کچے کے ڈاکوئوں سے بہتر طریقے سے نمٹا جا سکے۔