کچے کے علاقے میں فیصلہ کن آپریشن،11 ڈاکوئوں نے ہتھیار ڈال دئیے

 کچے کے علاقے سے ڈاکوئو ں کا صفایا ہوگیا ، ہتھیار ڈالنے والے ڈاکوئو ں کا تعلق بوسن گینگ سے ہے
کچے میں ڈاکووں کے خلاف فیصلہ کن آپریشن، ڈاکووں کے متعدد ٹھکانے تباہ ، 90 فیصد علاقہ واگزار کروالیا گیا
 مظفر گڑھ( آئی این پی )کچے کے علاقے میں فیصلہ کن آپریشن جاری ، مظفرگڑھ میں 11 ڈاکوئوں نے ہتھیار ڈال دئیے ۔ڈی پی اومظفرگڑھ نے دعوی کیا ہے کہ کچے کے علاقے سے ڈاکوئو ں کا صفایا ہوگیا ہے، ہتھیار ڈالنے والے ڈاکوئو ں کا تعلق بوسن گینگ سے ہے، گینگ کے 12 ڈاکووں کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔دوسری طرف اوباڑومیں رونتی کے کچے میں ڈاکووں کے خلاف فیصلہ کن آپریشن کیاگیاجس کے نتیجے میں  ڈاکووں کے متعدد ٹھکانے تباہ کرکے 90 فیصد علاقہ واگزار کروالیا گیا۔ترجمان پولیس کے مطابق اوباڑو میں رونتی کچہ میں سندھ پولیس اور سندھ رینجرز کا مشترکہ آپریشن ایک ماہ سے جاری ہے،خطرناک جھڑپوں میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران 8 ڈاکو ہلاک اور38  زخمی ہوئے جس کے بعد فورسز سے کچے کے علاقے کا کنٹرول سنبھال لیاہے ۔ترجمان پولیس کے مطابق آپریشن کے دبائو پر 36 ڈاکوئوں نے ہتھیار ڈال کر سرنڈر کر دیا، ریاست کی رٹ بحال کرنے کے لئے کچے کے آخری ٹھکانوں کا گھیرائو جاری ہے۔