کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف بڑے آپریشن کی تیاری

لاہور (کرائم رپورٹر )سانحہ ماچھکہ میں گزشتہ دنوں 12 پولیس اہلکاروں کی شہادت کے بعد بڑی پیشرفت ہو گئی۔پنجاب پولیس نے کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف بڑے آپریشن کی تیاری شروع کر دی، ڈی پی او رحیم یار خان رضوان گوندل کچے ماچھکہ پہنچ گئے۔ انہوں نے کہا کماد کی کٹائی مکمل ہونے کا انتظارہے اور کچہ ایریا میں پولیس آپریشن کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ دریائے سندھ کے کنارے پنجاب اور سندھ کی سرحد پر 3 پولیس کیمپ بنائے گئے ہیں جبکہ ماچھکہ میں دریائی بچاؤ بند پر مزید 8 چوکیاں قائم کی گئیں ۔