پاکستانی ٹی وی اداکارہ لائبہ خان کی شادی سے متعلق سوشل میڈیا پر افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ وہ ایک ایسے شخص سے شادی کر رہی ہیں جو پہلے سے شادی شدہ ہے اور اس کی ایک بیٹی بھی ہے۔
لائبہ خان نے حال ہی میں اپنے شوہر کے ساتھ آفیشل تصاویر شیئر کی ہیں، جس کے بعد کچھ صارفین کی جانب سے ان کے شوہر پر تنقید اور منفی تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ تاہم اداکارہ نے ابھی تک ان افواہوں پر کوئی واضح بیان یا تصدیق نہیں دی۔جنوری 2026 میں لائبہ خان نے اپنی شادی کی خبر دے کر مداحوں کو حیران کیا۔ رپورٹس کے مطابق ان کا نکاح نومبر 2024 میں مدینہ منورہ میں ہوا، جس کی تصدیق انہوں نے 27 جنوری 2026 کو انسٹاگرام پر کی۔ شادی کی تقریبات میں قریبی دوست اور اہلِ خانہ شریک ہوئے، جن میں نکاح فوٹو شوٹ، دعائے خیر، ڈھولکی اور برائیڈل شاور شامل تھے۔
ابتدائی طور پر لائبہ خان نے سوشل میڈیا پر صرف اپنی سولو تصاویر شیئر کیں، جس سے مداحوں میں ان کے شوہر کے بارے میں قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں۔ بعض صارفین نے اس سلسلے میں اے آئی جنریٹڈ تصاویر بھی تیار کیں۔ بعد ازاں اداکارہ نے اپنے شوہر کے ساتھ تصاویر شیئر کر کے مداحوں کی تجسس کو ختم کرنے کی کوشش کی۔اداکارہ نے اپنے شوہر کے حوالے سے مکمل خاموشی اختیار رکھی ہے، اور افواہوں کی تصدیق یا تردید ابھی تک سامنے نہیں آئی۔