بھٹہ خشت پرکام نہ کرنے پر شہری اغوا، منڈی بہاوالدین سے بازیاب

لاہور(کرائم رپورٹر) بھٹہ خشت پرکام نہ کرنے پر شہری کے اغواء کا واقعہ پیش آیالاری اڈہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا پولیس کے مطابق شہری آصف ضروری کام کے سلسلہ میں لاہور آیا جسکو ملزمان زبردستی گاڑی میں بیٹھا کر ساتھ لے گئیلاری اڈہ پولیس نے اطلاع ملنے پر واقعہ کا مقدمہ درج کیاایس پی سٹی بلال احمد کی شہری کو فوری بازیاب کروانے کی ہدایت دی لاری اڈہ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومین ریسورس سے ملزمان کو منڈی بہاوالدین سے گرفتار کر کے شہری کو بازیاب کروا لیاملزمان نے لین دین کے تنازعہ اور اینٹوں والے بھٹہ پر کام نہ کرنے کی وجہ سے شہری کو اغواء کیا ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق گرفتار ملزمان میں قیصر اور ثقلین شامل ہیں پولیس نے مزید تحقیقات شروع کردی جاری ایس پی سٹی نیبروقت کارروائی اور مغوی کی بحفاظت بازیابی پر ایس ایچ او لاری اڈہ عرفان چدھڑ،اے ایس آئی سلمان خان اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ایس پی سٹی بلال احمد کا کہنا ہے قانون ہاتھ میں لینے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں،