موٹرویز اور ریلوے کے جدید کوریڈورز کی تعمیر تیزی سے جاری ، بلال اظہر کیانی

 ریلوے کو  قومی ٹرانسپورٹ نظام میں تبدیل کرنے کا ویژن حکومت کی اولین ترجیح ہے
ابو ظہبی ( آن لائن)  وزیر مملکت خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی نے کہا  وزیراعظم شہباز شریف کے و ژن کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملک میں پائیدار معاشی ترقی کے لیے موٹرویز اور ریلوے کے جدید کوریڈورز کی تعمیر تیزی سے جاری ہے۔ ابو ظہبی میں منعقدہ گلوبل ریل کانفرنس  سے خطاب کرتے ہوئے کانفرنس کے دوران وزیر مملکت نے یو اے ای کے اتحاد ریل کے سی ای او شادی ملک سے ملاقات کی اور عالمی نمائش کا بھی دورہ کیا۔ بلال اظہر کیانی نے کہا کہ پاکستان ریلوے کو ایک موثر، قابل اعتماد اور ماحول دوست قومی ٹرانسپورٹ نظام میں تبدیل کرنے کا ویژن حکومت کی اولین ترجیح  ہے۔انہوں نے کہا کہ ایم ایل ون اور ایم ایل تھری کے اپ گریڈیشن منصوبے ملک کی اقتصادی خوشحالی کے لیے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرنے کا اہم حصہ ہیں جبکہ موٹرویز کے وسیع نیٹ ورک نے صوبوں کے درمیان رابطے مزید بہتر کیے ہیں