کراچی(آن لائن)وزیر مملکت خزانہ اور ریلوے بلال اظہر کیانی کراچی میں پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی راہنما سینیٹر شیری رحمان کے گھر گئے اور سینیٹر شیری رحمان سے ان کی صاحبزادی کے انتقال پر تعزیت کی اور ہمدردی کا اظہار کیا ۔بلال اظہرکیانی نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندان کے ساتھ ہیں،وزیر مملکت نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔