اسلام آباد( آن لائن ) پاکستان میں برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ نے سینئر سرکاری مشیر میٹ کلینسی کے ہمراہ وزیر مملکت خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے اور باہمی دلچسپی کے امور، بشمول پاکستان کی میکرو اقتصادی ترقی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف اقتصادی استحکام کو معاشی ترقی میں بدلنے کے وڑن پر عمل پیرا ہیں