ایشو ریٹ 3ہزار مقرر کرنے سے1لاکھ خاندانوں کو روز گار ملے گا :طاہر حنیف
لاہور (خصوصی رپورٹ)پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن ریفارمز کمیٹی کے چیئرمین ملک طاہر حنیف اور سینئر وائس چیئرمین خواجہ حبیب الرحمن نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے فی من گندم کے ایشو ریٹ کی قیمت 3 ہزار مقرر کرنے کے فیصلے کو سراہتے ہیں،اس فیصلے سے ایک لاکھ سے زائد بیروزگار خاندانوں کو روزگار کے مواقع ملیں گے۔ مشیر برائے پرائس کنٹرول ڈپارٹمنٹ سلمیٰ بٹ ، سیکرٹری پرائس کنٹرول کرن خورشید اور ڈی جی فوڈ کین کمشنر کی خصوصی کاوش پر شکرگزار ہیں۔وہ ایسوسی ایشن افس شادمان میں فلور ملز ایسوسی ایشن ریفارمز کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ ڈیپارٹمنٹ، انتظامی یا کسی اور وجہ سے بند پنجاب کی تمام ملز کو سرکاری گندم کی فوری فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ مارکیٹ میں شارٹیج کی صورتحال پیدا نہ ہو۔