اسرائیلی قبضے کا خاتمہ امن کے لئے ضروری ہے، فلسطین ریاست کیلئے فرانس اور سعودی عرب کی کانفرنس میں مثبت نتائج کی امید ہے
عسکری اور منتخب نظام دینا انسانی قانون کی بنیادی اقدار اور غیرجانبداری کو نقصان پہنچاتا ہے، اثرات صرف غزہ تک محدود نہیں رہیں گے
نیویارک(آئی این پی ) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے غزہ میں امداد اور ایندھن کی فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا قحط سے دوچار غزہ کو مزید برداشت نہیں کر سکتی، غزہ میں بھوک کے باعث فلسطینیوں کی اموات ہو رہی ہیں جبکہ انہوں نے قرضوں کی ادائیگی کے بحران سے دوچار ترقی پذیر ممالک کے لیے مالی گنجائش بڑھانے اور توانائی کی ضروریات پوری کرنے کیلئے فنڈنگ پر بھی زور دیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مشرق وسطی کی صورتحال پر ہونے والے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ عاصم افتخار نے کہاکہ اسرائیلی قبضے کا خاتمہ امن کے لئے ضروری ہے، فلسطینی قیدیوں کی فوری رہائی عمل میں لائی جائے، فلسطین ریاست کیلئے فرانس اور سعودی عرب کی کانفرنس میں مثبت نتائج کی امید ہے۔انہوں نے کہا کہ غزہ میں موجودہ امدادی نظام ان لوگوں کو ناکام کر رہا ہے جن کی خدمت کا دعوی کرتا ہے