ایک ماہ میں میں 79 بھٹے مسمار،29 سیل

 سموگ سیزن سے قبل آلودگی کے بڑے ذرائع کیخلاف ایکشن ، 51 لاکھ جرمانے 
لاہور (خصوصی رپورٹ )ادارہ تحفظ ماحول پنجاب نے سموگ سیزن سے قبل آلودگی کے بڑے ذرائع کیخلاف کارروائیاں مزید تیز کر دیں۔ 21 جولائی سے 21 اگست تک صوبے بھر میں اینٹوں کے بھٹوں کے 5 ہزار 223 معائنے کیے گئے۔ کارروائیوں میں 79 بھٹے مسمار اور 29 سیل کر دئیے گئے۔ بھٹہ مالکان پر45 مقدمات درج کر کے 51 لاکھ 50 ہزار کے جرمانے کیے گئے۔2 ہزار 392 صنعتی یونٹس کی چیکنگ ، 26 یونٹس مسمار اور 96 سیل کیے گئے۔ خلاف ورزی پر 95 لاکھ 72 ہزارکے جرمانے کئے گئے37 ہزار 433 کلوگرام ممنوعہ پلاسٹک ضبط کیا گیا۔ 407 مقامات کو سیل، 5 مقدمات درج اور 2 کروڑ 6 لاکھ 32 ہزار کیجرمانے کیے گئے۔ تعمیراتی گردوغبار پر 45 مقامات سیل اور 30 مقامات پر مسٹ سپنکلرز نصب کروائے گئے۔ پانی کو آلودہ کرنے پر 45 مقامات کی چیکنگ، 6 نوٹس جاری ،دومقامات سیل کیے گئے۔