4,254 مقامات کا معائنہ ،16 صنعتی یونٹ سیل ،11 ،18 ٹن پلاسٹک ضبط ، لاکھ80 ہزار جرمانہ
لاہور(خصوصی رپورٹ) صوبے بھر میں ماحولیات کو بہتر بنانے کے لئے ماحولیاتی تحفظ ایجنسی نے موثر اقدامات کئے ہیں،22 نان زگ زیگ بھٹے مسمار کر دئیے گئے جبکہ انسداد پلاسٹک بیگ مہم کے دوران 18 ٹن پلاسٹک ضبط کیا گیا۔4,254 مقامات کا معائنہ اور 383 نوٹس جاری کئے گئے۔ 16 صنعتی یونٹ کو سیل کر کے 11.8 لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا۔ ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی پر 8 مقدمات درج کئے گئے۔اس کے علاوہ زیرِ تعمیر 25 مقامات پر مسٹ سپرنکلنگ سسٹم نصب کئے گئے تاکہ فضائی آلودگی کو کم کیا جا سکے جبکہ پلاسٹک کے بے جا استعمال کو روکنے کے لئے سخت قانون سازی پر غور کیا جا رہا ہے۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ای پی اے کی کارروائیوں کو مزید تیز کیا جائے گا تاکہ پنجاب کو صاف اور صحت مند بنایا جا سکے۔