ہسپتالوں میں ادویات غائب، مریض رل گئے

چک امرو (خصوصی رپورٹ)تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال شکرگڑھ سمیت تحصیل بھر کے مراکز صحت میں ادویات غائب ، شہریوں نے بتایا ہسپتال کے ڈاکٹرز کی جانب سے لکھی جانیوالی ادویات مریض بازار سے لینے پرمجبور ہیں ،حکومت کا ہسپتالوں میں مفت ادویات دینے کا دعویٰ غلط ہے اکثر ڈاکٹرزاور دیگر عملہ صرف حاضری لگانے اور آرام کرنے ہی آتے ہیں،ہسپتال کے ڈاکٹرز مریضوں کو چیک کئے بغیر ایسی ادویات لکھ کر تھما دیتے ہیں جوصرف بازارسے ہی ملتی ہیں حالانکہ حکومت کا دعویٰ ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں ادویات دستیاب ہیں۔