پشاور(آئی این پی )خیبرپختونخوا میں ضلع نوشہرہ کے علاقے زیارت کاکا صاحب کے متعدد گائوں میں چکن گونیا کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہونے لگا، مختلف ہسپتالوں میں روزانہ 50 سے 100 کیسز رپورٹ ہونے لگے ۔رپورٹ کے مطابق نوشہرہ کے مختلف ہسپتالوں میں روزانہ 50 سے 100 تک چکن گونیا کے کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں، جس کے باعث طبی مراکز پر مریضوں کا دبا بڑھ گیا ہے، بڑی تعداد میں مریضوں کی آمد کے باوجود ہسپتالوں میں طبی عملے اور دیگر ضروری سہولیات کی کمی کے باعث مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔