چک امرو (خصوصی رپورٹ )محکمہ صحت کی غفلت کے باعث شکرگڑھ کے سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی قلت کا مسئلہ سنگین ہوگیا۔ٹی ایچ کیو ہسپتال شکرگڑھ ،نورکوٹ، بوعہ، کنجروڑ سمیت کئی علاقوں ادویات کے فقدان سے پریشان شہریوں نے بتایا کہ مریم نواز ہیلتھ کلینک کے ڈاکٹرز نے بھی اپنے پرائیویٹ کلینکس بنا لئے ، حتیٰ کہ ضلعی افسر ڈاکٹر طارق کا بھی اپنا کلینک ہے جہاں مریضوں کو ہر سہولت میسر ہے تاہم سرکاری ہسپتالوں میں شوگر کے مرض سمیت دیگر بیماریوں میں مبتلا مریضوں کو ادویات کی دستیابی درد سر بن گئی۔ سرکاری ہسپتالوں میں مفت علاج کیلئے آ نیوالوں کو ادویات باہر سے خریدنا پڑ رہی ہیں۔