استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبد العلیم خان نے بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں لاہور سمیت پنجاب بھر کی قیادت کو اہم ذمہ داریاں سونپ دی ہیں۔
انہوں نے ہدایت دی ہے کہ مرکزی سطح پر جنرل سیکرٹری میاں خالدمحمود اس عمل کی نگرانی کریں گے، جبکہ ایم پی اے شعیب صدیقی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید صمصام بخاری بھی نگرانی کے فرائض انجام دیں گے۔پنجاب کے صدر رانانذیراحمدخان بھی بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں دیکھیں گے، اور لاہور ڈویژن میں یہ ذمہ داری آئی پی پی لاہور کے صدر ملک زمان نصیب کو سونپی گئی ہے۔ ہر ڈویژن کے مرکزی عہدیدار اپنے اپنے اضلاع کی نگرانی کریں گے، اور امیدواروں کی فہرستیں تیار کرکے مرکزی قیادت کو پیش کریں گے۔ حتمی فیصلے امیدواروں کے انتخاب میں ڈویژن اور ضلع سطح پر عہدیداروں کی سفارشات کی بنیاد پر کیے جائیں گے۔