کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اہم شیڈول جاری کیا گیا ہے۔
کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 19 سے 24 نومبر کے دوران کی جائے گی۔ ریٹرننگ افسران کی جانب سے منظور یا مسترد ہونے والے کاغذات کے خلاف اپیلیں اپیلیٹ ٹریبونل کے پاس 28 نومبر تک دائر کی جا سکتی ہیں، جس پر حتمی فیصلہ 3 دسمبر کو کیا جائے گا۔امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست 4 دسمبر کو جاری کی جائے گی، جبکہ دستبرداری اور حتمی فہرست 5 دسمبر کو شائع ہوگی۔ انتخابی نشان کی الاٹمنٹ 6 دسمبر کو ہوگی۔ پولنگ کا عمل 28 دسمبر 2025 کو صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک جاری رہے گا۔ نتائج کا اعلان 31 دسمبر 2025 کو کیا جائے گا۔