عبد العلیم خان اور آذربائیجان کے سفیر کی دو طرفہ تعاون پر گفتگو

عبد العلیم خان اور آذربائیجان کے سفیر کی دو طرفہ تعاون پر گفتگو

اسلام آباد: وزیرِ مواصلات، نجکاری و سرمایہ کاری بورڈ عبد العلیم خان سے آذربائیجان کے سفیر نے ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعاون کے فروغ اور سرمایہ کاری کے مواقع پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں معیشت اور سرمایہ کاری کے شعبے میں باہمی شراکت داری کے لیے مختلف اقدامات پر غور کیا گیا۔ عبد العلیم خان نے آذربائیجان کی پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔انہوں نے مزید بتایا کہ وزیرِاعظم شہباز شریف جلد آذربائیجان کا دورہ کریں گے، جو دو طرفہ اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینے کا باعث بنے گا۔ اس موقع پر آذربائیجان کے سفیر نے کہا کہ ان کا ملک وزیرِاعظم پاکستان کے دورے کا بے چینی سے منتظر ہے اور اس دورے سے دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید بہتری آئے گی۔