پنجاب میں 2026 کے بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں عروج پر، اضلاع اور تحصیلوں کے نوٹیفکیشن جاری

پنجاب میں 2026 کے بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں عروج پر، اضلاع اور تحصیلوں کے نوٹیفکیشن جاری

لاہور: پنجاب میں نئے سال 2026 کے بلدیاتی انتخابات کی تیاری عروج پر ہے، اور صوبے کے تمام اضلاع و تحصیلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

 سب سے زیادہ تحصیلیں راولپنڈی اور لاہور ڈویژن میں ہیں، جہاں بالترتیب 24 اور 22 تحصیلیں شامل ہیں۔ ڈویژن، ضلع اور تحصیلوں کی حدود بندی کے بعد یونین کونسلز کی حدود بندی جنوری اور فروری میں مکمل ہوگی۔اس نوٹیفکیشن میں ضلع کوٹ ادو اور تحصیل چوک سرور شہید بھی شامل کیے گئے ہیں۔

پنجاب کے ڈویژنز اور تحصیلیں حسب ذیل ہیں:

لاہور ڈویژن: 4 اضلاع — لاہور، قصور، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب؛ 22 تحصیلیں
گوجرانوالہ ڈویژن: 3 اضلاع — گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال؛ 11 تحصیلیں
گجرات ڈویژن: 4 اضلاع — گجرات، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، وزیر آباد؛ 12 تحصیلیں
راولپنڈی ڈویژن: 6 اضلاع — راولپنڈی، مری، چکوال، اٹک، جہلم، تلہ گنگ؛ 24 تحصیلیں
ملتان ڈویژن: 4 اضلاع — ملتان، لودھراں، وہاڑی، خانیوال؛ 14 تحصیلیں
ساہیوال ڈویژن: 3 اضلاع — ساہیوال، پاکپتن، اوکاڑہ؛ 7 تحصیلیں
بہاولپور ڈویژن: 3 اضلاع — بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یار خان؛ 15 تحصیلیں
ڈیرہ غازی خان ڈویژن: 6 اضلاع — ڈیرہ غازی خان، تونسہ، راجن پور، لیہ، مظفرگڑھ، کوٹ ادو؛ 16 تحصیلیں
فیصل آباد ڈویژن: 4 اضلاع — فیصل آباد، جھنگ، چنیوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ؛ 17 تحصیلیں
سرگودھا ڈویژن: 4 اضلاع — سرگودھا، خوشاب، میانوالی، بھکر؛ 18 تحصیلیں
پنجاب کا صوبہ مجموعی طور پر 10 ڈویژنز، 41 اضلاع اور 156 تحصیلوں پر مشتمل ہے۔ صوبائی حکومت نے بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کو باقاعدہ آغاز دے دیا ہے، اور نوٹیفکیشن کے بعد یونین کونسلز کی حتمی حدود بندی بھی متوقع ہے۔