بلدیاتی انتخابات میں تاخیر: پنجاب حکومت کی قانون سازی کی جلد یقین دہانی

بلدیاتی انتخابات میں تاخیر: پنجاب حکومت کی قانون سازی کی جلد یقین دہانی

پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن کو جلد قانون سازی کرنے کی یقین دہانی کروا دی ہے۔

الیکشن کمیشن میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد میں تاخیر پر سماعت ہوئی، جس میں چیف سیکرٹری، سیکرٹری بلدیات اور اسپیشل سیکرٹری بلدیات پنجاب نے پیش ہو کر اپنا موقف پیش کیا۔ پنجاب حکومت نے الیکشن کمیشن کو بتایا کہ بلدیاتی قانون جلد پنجاب اسمبلی میں پیش کیا جائے گا اور اس کے بعد حلقہ بندیاں کی جائیں گی۔ سیکریٹری بلدیات نے یہ بھی کہا کہ بلدیاتی قانون کے رولز آخری مراحل میں ہیں۔چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں ہونے والی سماعت میں الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کی یقین دہانی کے بعد معاملہ موخر کر دیا۔