شہدا کی کل تعداد 68 ہزار 858 ، ایک لاکھ 70 ہزار 664 زخمی، ٹینکوں سے مکانات کی بڑی تعداد کو ملبے کا ڈھیر بنا دیا
غزہ امن معاہدے کے ضامن ممالک کے وزرا ئے خارجہ کا اجلاس آج استنبول میں ہوگا،ترک وزیر خارجہ سے حماس سربراہ کی ملاقات
غزہ، استنبول (آئی این پی ) قابض صیہونی فوج نے غزہ میں فضائی حملہ کر کے نوجوان فلسطینی باکسر کو شہید کر دیا۔خان یونس میں تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے سے شہید 3 مزید فلسطینیوں کی لاشیں بر آمد ہوئیں جن میں سے ایک لاش نوجوان فلسطینی باکسر کی تھی، غزہ میں شہدا کی کل تعداد 68 ہزار 858 ہوگئی جبکہ ایک لاکھ 70 ہزار 664 سے زائد افراد زخمی ہیں۔شمالی غزہ میں اسرائیلی فوج نے مسلسل کارروائیاں کرتے ہوئے ٹینکوں سے مکانات کی بڑی تعداد کو ملبے کا ڈھیر بنا دیا، غزہ میں بے گھر فلسطینیوں کی بڑی تعداد یاسر عرفات کے خستہ حال ولا میں منتقل ہونے پر مجبور ہے۔دوسری جانب ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فدان سے استنبول میں حماس کے سربراہ خلیل الحیہ نے ملاقات کی ہے۔ملاقات کے دوران حماس کے سربراہ خلیل الحیہ اور ترک وزیر خارجہ حاقان فدان نے آئندہ وزرائے خارجہ کے اجلاس سے متعلق تبادلہ خیال، غزہ امن معاہدے کے ضامن ممالک کے وزرا ئے خارجہ کا اجلاس آج (پیر )کو استنبول میں ہوگا۔دونوں رہنمائوں نے ملاقات میں دوسرے مرحلے کے دوران امداد کی فراہمی کا بھی جائزہ لیا، اسرائیل کا دعوی ہے کہ غزہ میں تاحال 11 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں واپس کرنے والی رہتی ہیں۔