اسرائیل کے غزہ پر فضائی حملے، 9 فلسطینی شہید‘عمارتیں تباہ

متاثرہ مقام پر شدید آگ بھڑک اٹھی، رہائشی اپارٹمنٹس میں پھنسے بچوں، خواتین اور بزرگوں سمیت کئی افراد کو نکالا گیا:عرب میڈیا
غزہ (آئی این پی) غزہ میں رات بھر ہونے والے اسرائیلی فضائی حملوں میں  9 فلسطینی شہید ہو گئے جن میں 4 بچے بھی شامل ہیں، حملے غزہ شہر کی رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنا کر کیے گئے۔فلسطینی سول ڈیفنس کے ترجمان محمود بصل کے مطابق علی الصبح ہونے والے حملوں میں رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا جبکہ الشاطی پناہ گزین کیمپ میں بھی ایک فلسطینی شہید ہوا۔عرب میڈیا کے مطابق متاثرہ مقام پر شدید آگ بھڑک اٹھی، رہائشی اپارٹمنٹس میں پھنسے بچوں، خواتین اور بزرگوں سمیت کئی افراد کو نکالا گیا، متعدد افراد آگ سے جھلس کر زخمی ہوئے۔