خوراک نہ ملنے سے ہلاکتوں کی تعداد 303 تک پہنچ گئی : فلسطینی وزارت صحت
غزہ(یواین پی) غزہ پر اسرائیلی فضائی حملے مسلسل جاری ہیں۔ فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ تازہ کارروائیوں میں مزید 64 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں، جن میں امداد کے منتظر 13 شہری بھی شامل تھے۔اعداد و شمار کے مطابق اب تک غزہ میں شہدا کی مجموعی تعداد 62 ہزار 819 تک جا پہنچی ہے جبکہ ایک لاکھ 58 ہزار 629 افراد زخمی ہیں۔ غزہ میں قحط اور خوراک کی شدید قلت بھی برقرار ہے، جہاں بھوک کے باعث مزید 3 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں، یوں خوراک نہ ملنے سے ہلاکتوں کی تعداد 303 تک پہنچ گئی ہے۔