اسرائیل نے مزید 30 فلسطینیوں کی لاشیں غزہ کے حوالے کر دیں

غزہ ( آن لائن )اسرائیل نے جمعرات کے روز 30 فلسطینیوں کی لاشیں غزہ کے حکام کے حوالے کر دیں،  جس کے بعد اب تک واپس کی جانے والی لاشوں کی کل تعداد  120 ہو گئی ہے۔ یہ اطلاع  غزہ کی وزارتِ صحت  اور  خان یونس کے ناصر اسپتال نے دی۔یہ اقدام امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی میں طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کے تحت کیا گیا ہے، جس کے مطابق اسرائیل کوہر ایک اسرائیلی شہری کی لاش کے بدلے 15 فلسطینیوں کی لاشیںواپس کرنی ہیں۔ گزشتہ رات حماس نے دو مزید اسرائیلی شہریوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کیں اور کہا کہ اس نے تمام ان قیدیوں کیلاشیں واپس کر دی ہیں جن تک اس کی رسائی ممکن تھی۔معاہدے کے تحت فریقین کے درمیان  لاشوں کے تبادلے کا سلسلہ جاری ہے، جو جنگ بندی کے عمل اور انسانی بنیادوں پر تعاون کو فروغ دینے کا ایک اہم حصہ تصور کیا جا رہا ہے۔