کار ڈرائیور کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک ،موٹرسائیکل برآمد

 کراچی(آئی این پی )کراچی میںشہری کو لٹتے دیکھ کر روڈ سے گزرنے والے کار ڈرائیور نے ڈاکو پر فائرنگ کردی، تھوڑا آگے جاکر ڈاکو ہلاک ہوگیا۔تفصیل کے مطابق کراچی میں روز لوگوں کو لٹتے دیکھ کر شہریوں کا صبر جواب دے گیا، پولیس نے بتایا کہ ماڑی پور روڈ پر ڈاکو شہری سے لوٹ مار کررہا تھا، کار سوار نے واردات دیکھ کر فائرنگ کی، کار سوار کی فائرنگ سے ڈاکو زخمی ہوا، تھوڑا آگے جاکر ہلاک ہوگیا۔پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کرنے والا کار ڈرائیور موقع سے چلا گیا، ہلاک ڈاکو سے اسلحہ، چھینا گیا موبائل فون، بغیر نمبر پلیٹ والی موٹرسائیکل برآمد ہوئی ہے۔