لاہور(کرائم رپورٹر)مغلپورہ کے قریب تیزرفتارکار میں آگ لگنے سے ڈرائیورجاں بحق، ساتھی جھلس کر زخمی ہو گیا۔کینال روڈ پر کارمیں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سیڈرائیور تیمورجھلس کر جاں بحق اور ساتھی عمر زخمی جبکہ گاڑی مکمل طور پر جل کر تباہ ہو گئی۔ پولیس نے گاڑی تحویل میں لیکر تفتیش شروع کردی۔