پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما فیاض الحسن چوہان اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کے درمیان انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔
ذرائع کے مطابق، واقعہ اس وقت پیش آیا جب فیاض الحسن چوہان نے کارکنوں سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا، "اپنے اندر جرات پیدا کریں، اگر یہ حرکت کی ہے تو مان لیں۔" ان کے اس بیان پر کارکنوں نے سخت ردعمل دیا اور کہا، "آپ ہیں کون؟ پہلے اپنا تعارف تو کروائیں۔"واضح رہے کہ فیاض الحسن چوہان ماضی میں پی ٹی آئی کے سرگرم رہنما رہے ہیں، تاہم پارٹی سے علیحدگی کے بعد وہ مختلف مواقع پر پی ٹی آئی کارکنوں اور قیادت کو تنقید کا نشانہ بناتے رہے ہیں۔ یہ واقعہ اس کشیدہ سیاسی ماحول میں پیش آیا ہے جب عدالتوں کے باہر پارٹی کارکنوں کی بڑی تعداد موجود ہوتی ہے۔