شیخہ مہرہ المکتوم کی بیٹی کی سالگرہ، تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کیں

شیخہ مہرہ المکتوم کی بیٹی کی سالگرہ، تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کیں

متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیرِ اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کی صاحبزادی شیخہ مہرہ المکتوم نے اپنی بیٹی کی پہلی سالگرہ کے موقع پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔

شیخہ مہرہ المکتوم کی بیٹی مہرہ، یکم مئی 2024 کو ایک سال کی ہوگئی ہیں۔ سالگرہ کے موقع پر شیخہ مہرہ اور ان کی والدہ نے بیٹی کے ساتھ محبت بھری تصاویر کھنچوائیں، جو شہزادی نے اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کیں۔شہزادی شیخہ مہرہ نے اپنی بیٹی کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے انہیں اپنے ’فرشتہ‘ کا لقب دیا۔

شیخہ مہرہ المکتوم نے گزشتہ سال یکم مئی کو بیٹی کی پیدائش کی خوشخبری سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔ اسی سال 5 اپریل کو شہزادی کی شادی شیخ مَانع المکتوم سے ہوئی تھی، تاہم 16 جولائی 2023 کو شہزادی نے اپنی طلاق کا اعلان سوشل میڈیا پر کیا تھا اور خود کو شیخ مَانع المکتوم کی سابقہ اہلیہ قرار دیا تھا۔