ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ حیران کن تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ حیران کن تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی مصنوعی ذہانت (ای آئی) سے تیار کردہ ایک تصویر سوشل میڈیا پر یکم مئی کو شیئر کی، جس نے صارفین میں حیرت کی لہر دوڑادی۔

اس تصویر کو بغیر کسی وضاحت کے پوسٹ کیا گیا، اور اس میں انہیں لنکن میموریل ریفلیکٹنگ پول میں شرٹ کے بغیر آرام کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ تصویر میں ٹرمپ سنہری رنگ کی انفلیٹیبل کرسی پر لیٹے ہوئے نظر آتے ہیں، اور ان کے ساتھ جے ڈی وینس، مارکو روبیو، اور ڈگ برگم بھی موجود ہیں۔ ایک خاتون بھی تصویر میں دکھائی دیتی ہے، اور تمام افراد مسکراتے ہوئے پوز دے رہے ہیں۔ یہ تصویر ان کئی ڈیجیٹل تصاویر میں سے ایک ہے جو ٹرمپ نے اپنے وژن کے تحت اس تاریخی مقام کی مجوزہ تزئین و آرائش کے سلسلے میں شیئر کی ہے۔ ان تصاویر میں پانی کو گہرے نیلے رنگ میں دکھایا گیا ہے، جسے انہوں نے امریکی پرچم کے بلیو رنگ سے تشبیہ دی ہے۔ اس کے علاوہ، ٹرمپ نے ایک تقابلی تصویر بھی شیئر کی ہے، جس میں باراک اوباما کے دورِ صدارت کا حوالہ دیتے ہوئے تالاب میں الجی (کائی) کی موجودگی دکھائی گئی ہے۔

ٹرمپ نے اس پوسٹ کے ساتھ لکھا ہے کہ "کمنگ سون" اور مزید کہا ہے کہ یہ وہی ملک ہے جو پہلے تھا اور اب 'ٹرمپ' کے بعد بدل جائے گا۔ یہ اے آئی سے تیار کردہ تصاویر ایسے وقت میں سامنے آئیں ہیں جب ٹرمپ نے حال ہی میں اس ریفلیکٹنگ پول کی تزئین و آرائش کے منصوبے کی تصدیق کی ہے، جو لنکن میموریل اور واشنگٹن مونومنٹ کے درمیان واقع ہے۔ اس پورے واقعے نے سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کی ہے، اور صارفین ان تصاویر پر مختلف ردعمل دے رہے ہیں۔