دبئی کے حکمران خاندان کی 31 سالہ شہزادی شیخہ مہرہ المکتوم، جو پہلے اپنی شادی ختم ہونے کے بعد انسٹاگرام پر طلاق کا اعلان کرچکی تھیں، نے مراکش کے 40 سالہ ریپر فرنچ مونٹانا سے منگنی کرلی ہے۔
اس بات کی تصدیق ریپر کے نمائندے نے کی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شیخہ مہرہ اور فرنچ مونٹانا 2024 کے اختتام سے ایک ساتھ ہیں۔ دونوں نے سوشل میڈیا پر دبئی کے دورے، مراکش اور پیرس میں ساتھ تصاویر شیئر کیں، اور اعلیٰ درجے کے ریستورانوں، مساجد اور دیگر مقامات پر ایک ساتھ نظر آئے۔شیخہ مہرہ کی پہلی شادی شیخ مانع آل مکتوم سے اپریل 2023 میں ہوئی تھی، جو جولائی 2024 میں طلاق پر ختم ہوگئی۔ طلاق کا اعلان انہوں نے انسٹاگرام پر کیا تھا اور شوہر کی بےوفائی کو وجہ قرار دیا۔ طلاق سے دو ماہ قبل ان کی بیٹی ’مہرہ‘ کی پیدائش ہوئی تھی۔فرنچ مونٹانا کا اصل نام کریم خربوش ہے اور وہ عالمی شہرت یافتہ گانے Unforgettable اور No Stylist کے لیے جانے جاتے ہیں۔ وہ افریقہ اور مشرق وسطیٰ میں تعلیم اور صحت کے شعبوں میں بھی فلاحی کاموں میں حصہ لیتے رہے ہیں۔