کلین لاہور مشن، ڈی سی کا تحصیل نشتر ٹا ئون کا دورہ

لاہور (خصوصی رپورٹ)ڈی سی سید موسیٰ رضا نے تحصیل نشتر کے مختلف علاقوں گجومتہ، کاہنہ، کماہاں اور گرد و نواح کا دورہ کیا۔اس موقع پر چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن شاہد عباس کاٹھیا، اسسٹنٹ کمشنر محمد سلیم آسی اور دیگر افسربھی موجود تھے۔ڈی سی نے صفائی، سیوریج آپریشنز اور تجاوزات کے خلاف جاری کارروائیوں کا جائزہ لیا۔