رائیونڈ میں کلین مشن ، ڈی سی کا مختلف مقامات کا دورہ

لاہور(خصوصی رپورٹ )ضلع میں کلین اپ مشن جاری ہے۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا نے پیر کو تحصیل رائیونڈ کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ترجمان کیمطابق ڈی سی نے شریف میڈیکل سٹی روڈ سمیت مختلف مقامات پر صفائی کے معیار کا معائنہ کیا۔انہوں نیکہا بینرز، پوسٹرز اور فلیکسز جیسے عناصر کو فوری طور پر ہٹایا جائے،دکانوں کے باہر، سروس لینز اور سڑکوں کے کنارے کسی بھی صورت تجاوزات قائم نہ ہونے دی جائیں۔علاوہ ازیں ڈی سی نے رائیونڈ اجتماع گاہ میں انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے دورہ کیا،منتظمین سے ملاقات کی اور انتظامی امور و دیگر صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔