شاہ رخ خان دنیا کے چوتھے امیر ترین اداکار کے طور پر سامنے آئے

شاہ رخ خان دنیا کے چوتھے امیر ترین اداکار کے طور پر سامنے آئے

شاہ رخ خان: دنیا کے امیر ترین اداکاروں کی فہرست میں چوتھا مقام حاصل کرلیا، مجموعی دولت 8 ارب 76 کروڑ روپے تک پہنچ گئی

بھارت کے "بادشاہ" شاہ رخ خان اب صرف دلوں کے نہیں بلکہ دولت کے بھی بادشاہ بن چکے ہیں۔ عالمی شہرت یافتہ میگزین اسکوائر کی تازہ رپورٹ کے مطابق، 2025 میں شاہ رخ خان نے دنیا کے دس امیر ترین اداکاروں کی فہرست میں چوتھا مقام حاصل کیا ہے۔شاہ رخ خان کی مجموعی دولت کا تخمینہ 87 کروڑ 65 لاکھ امریکی ڈالر (تقریباً 8 ارب 76 کروڑ روپے) لگایا گیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ شاہ رخ نے بالی ووڈ اور ہالی ووڈ کے کئی معروف اداکاروں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے، جیسے بریڈ پٹ، جیکی چن، جارج کلونی، ٹام ہینکس، اور رابرٹ ڈی نیرو۔رپورٹ کے مطابق، فہرست میں سب سے زیادہ دولت رکھنے والے اداکار آرنلڈ شیوارزنیگر ہیں جن کی دولت 1.49 ارب ڈالر ہے۔ ان کے بعد ڈوین "دی راک" جانسن کا نمبر ہے جن کی دولت 1.19 ارب ڈالر ہے، جبکہ ٹام کروز 891 ملین ڈالر کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

شاہ رخ خان کی دولت میں پچھلے پانچ سالوں کے دوران حیران کن طور پر 46 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ 2020 میں ان کی دولت 60 کروڑ ڈالر تھی جو اب 2025 میں 87 کروڑ 65 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ یہ اضافہ صرف ان کی فلمی کمائی کا نتیجہ نہیں بلکہ ان کی بزنس اسٹریٹجی، سرمایہ کاری اور برانڈ ویلیو کا بھی ثبوت ہے۔شاہ رخ خان کی حالیہ کامیاب فلمیں "پٹھان" اور "جوان" نے باکس آفس پر شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں اور ان کے مالی مقام کو مزید مستحکم کیا ہے۔