دولت میں کمی کے باوجود شاہ رخ خان بھارت کے امیر ترین اداکار قرار، نئی فہرست جاری

دولت میں کمی کے باوجود شاہ رخ خان بھارت کے امیر ترین اداکار قرار، نئی فہرست جاری

بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہ رخ خان ایک بار پھر بھارت کے امیر ترین اداکار بن گئے ہیں، تاہم گزشتہ ایک سال کے دوران ان کی مجموعی دولت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

’ہورن انڈیا رچ لسٹ 2026‘ کے مطابق شاہ رخ خان کی مجموعی دولت کا تخمینہ 10 ہزار کروڑ بھارتی روپے لگایا گیا ہے، جو 2025 میں 12 ہزار 490 کروڑ روپے تھی۔ اس طرح ایک سال کے دوران ان کی دولت میں تقریباً 2 ہزار 490 کروڑ بھارتی روپے کی کمی ہوئی۔رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان کی دولت کا بڑا حصہ ان کی پروڈکشن کمپنی ’ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ‘، ’نائٹ رائیڈرز اسپورٹس‘ اور دیگر کاروباری منصوبوں سے وابستہ ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دولت میں تقریباً 20 فیصد کمی کے باوجود شاہ رخ خان بھارت کے امیر ترین اداکار کی پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب رہے۔