پسند کی شادی نہ کروانے پر لڑکی کا گھر سے چوری کر کے فرار، پولیس نے گرفتار کر لیا

پسند کی شادی نہ کروانے پر لڑکی کا گھر سے چوری کر کے فرار، پولیس نے گرفتار کر لیا

پسند کی شادی نہ کروانے پر لڑکی اپنے ہی گھر میں چوری کر کے فرار ہوگئی، پولیس نے گرفتار کر لیا۔

چوکی چلڈرن اسپتال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لڑکی کو مال مسروقہ سمیت گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق، انہوں نے اسٹاپ پر بیٹھی لڑکی کو مشکوک جانا اور چیک کیا۔ لڑکی نے پولیس کو ورغلانے کی کوشش کی، مگر وہ زیادہ دیر چکمہ نہ دے سکی۔لڑکی کا کہنا تھا کہ وہ پسند کی شادی کرنا چاہتی تھی، لیکن والدین اس کے خلاف تھے۔ لڑکی کا تعلق قصور سے ہے۔ پولیس نے اس کے قبضے سے چوری شدہ طلائی زیورات، نقدی اور دیگر سامان برآمد کیا۔چوکی پولیس نے لڑکی کی گرفتاری کے بعد متعلقہ پولیس کو مطلع کر دیا۔ ایس پی اخلاق اللہ تارڑ نے عوام سے درخواست کی کہ مشکوک افراد یا سامان کے بارے میں فوری طور پر 15 کال پر اطلاع دیں تاکہ فوری کارروائی کی جا سکے۔