علی پور: پنجاب کے ضلع علی پور کی تحصیل جتوئی میں پسند کی شادی کرنے والی لڑکی شبانہ کے گھر مسلح افراد نے دھاوا بول دیا اور اسے اغوا کرنے کی کوشش کی، پولیس کے مطابق ملزمان نے اس دوران اندھا دھند فائرنگ بھی کی۔
پولیس کے مطابق بستی ڈینہ کے رہائشی احمد رضا نے شبانہ سے پسند کی شادی کی تھی۔ اصغر اور امجد نے مبینہ طور پر 10 سے زائد مسلح ساتھیوں کے ہمراہ شبانہ کے گھر پر حملہ کیا اور اسے اغوا کرنے کی کوشش کی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں عبدالحکیم گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا، جبکہ دو خواتین سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔