کراچی: سرجانی ٹاؤن سے 15 سالہ لڑکی کا اغواء، مقدمہ درج

کراچی: سرجانی ٹاؤن سے 15 سالہ لڑکی کا اغواء، مقدمہ درج

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں 15 سالہ لڑکی علینہ کے اغوا کا واقعہ سامنے آیا ہے، جس کا مقدمہ اغواء کی دفعات کے تحت سرجانی ٹاؤن تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔

مغویہ علینہ 30 اپریل کو نجی اسکول میں دسویں جماعت کا امتحان دینے گئی تھی اور اس کے بعد سے وہ لاپتہ ہو گئی تھی۔مقدمہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ علینہ کو نامعلوم افراد اغواء کر کے لے گئے ہیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور مغویہ کی تلاش جاری ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی شناخت اور ان کے خلاف کارروائی کرنے کی کوشش کی جارہی ہے تاکہ علینہ کو جلد بازیاب کیا جا سکے۔