راولپنڈی(آئی این پی)جی ایچ کیو حملہ کیس میں فواد چودھری کے وارنٹ گرفتاری منسوخ ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت جج امجد علی شاہ کے روبرو ہوئی۔دوران سماعت سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کو پیش کیا گیا جن کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوچکے تھے۔فواد چوہدری نے خود کو عدالت کے سامنے سرنڈر کیا جس پر عدالت نے ان کے وارنٹ منسوخ کرتے ہوئے ان کی ضمانت منظور کرلی۔جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت آج ہفتہ کو پھر ہوگی۔