ویڈیو لنک پر ٹرائل سے متعلق حکومتی نوٹیفکیشن کی کاپی سابق چیئرمین کے وکلا ئکو فراہم‘سماعت 20 جنوری تک ملتوی
راولپنڈی (آن لائن) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں ویڈیو لنک پر ٹرائل سے متعلق حکومتی نوٹیفکیشن کی کاپی سابق چیئرمین کے وکلا کو فراہم کردی عدالت نے غیر حاضر 40 ملزموں کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت 20 جنوری تک ملتوی کردی ہے گزشتہ روز سماعت کے موقع پر سابق چیئرمین کے وکیل فیصل ملک اور سپیشل پراسیکیوٹر ظہیر شاہ پراسیکیوشن ٹیم کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے