بانی کیخلاف جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کا نوٹیفکیشن منسوخ

 آئندہ سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کمپلیکس میں ہوگی،  جیل سے بذریعہ ویڈیو لنک  پیش کیا جائیگا
راولپنڈی (آئی این پی )بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف جی ایچ کیو حملہ کیس کی مقررہ سماعت کا نوٹیفکیشن منسوخ کر دیا گیا۔9مئی کے 11 مقدمات کی سماعت سے متعلق پنجاب حکومت نے نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق عمران خان کے خلاف مقدمات کی آئندہ سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کمپلیکس میں ہوگی، اڈیالہ جیل سے بذریعہ ویڈیو لنک ملزم کو پیش کیا جائے گا۔اڈیالہ جیل سپرنٹنڈنٹ، ڈپٹی کمشنر، سی پی او اور متعلقہ اداروں کو جاری نوٹیفکیشن میں ویڈیو لنک اور سکیورٹی انتظامات سے متعلق ہدایات کی گئی۔جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 5 نومبر کو انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں جج امجد علی شاہ کریں گے،