راولپنڈی(خصوصی رپورٹ)سپیشل جج اینٹی کرپشن راولپنڈی نے کرپشن کیس میں سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔سابق وفاقی وزیر طلبی باوجود عدالت پیش نہیں ہو رہے تھے، جس پر انسداد رشوت ستانی عدالت جج خاور رشید نے فواد چودھری کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔عدالت نے سابق وفاقی وزیر کو گرفتار کر کے عدالت پیش کرنے کا حکم دیتے ہوے مقدمے کی سماعت 30جون تک ملتوی کر دی۔دوران سماعت چالان پیش نا کرنے پر بھی عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کیا اور حکم دیا کہ آئندہ تاریخ پر تفتیشی افسر چالان پیش کریں۔